ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سے روبینہ خالد کی ملاقات،خواتین کے مسائل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی اسپیکر بلو چستان اسمبلی غزالہ گولہ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد کی ملاقات،خواتین کے مسائل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو ڈپٹی اسپیکر بلو چستان اسمبلی غزالہ گولہ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے ڈپٹی اسپیکر بلو چستان اسمبلی غزالہ گولہ نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو اگر چے آج ہم میں موجود نہیں لیکن ان کا وژن آج بھی زندہ ہے پہلے بلوچستان میں خواتین کے نام جرائد تک میں بھی نہیں لکھے جاتے تھے لیکن آج خواتین اکثر جگہوں پر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج بہت خوشی ہوئی روبینہ خالد ہمارے ساتھ بیٹھی ہیں اور ہمارے ساتھ شہید بی بی کی تصویر بھی موجود ہے میرا دفتر سب کے لئے کھلا ہے اور میں سب کو ویلکم کرتی ہوں۔ملاقات کے دورران گفتگو کر تے ہوئے روبینہ خالد نے کہا کہ خواتین اپنے آپ کو منوانے کے لئے دگنا کام کرتی ہیں ان کو اپنے گھروں کو بھی دیکھنا ہوتا ہے خواتین کا ہر محکمہ میں ہونا لازمی ہے خواتین اپنی پروفیشنل زندگی میں جزبے اور ایمانداری کے ساتھ کام کرتی ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں فخر ہے ہماری لیڈر خاتون تھیں پیپلز پارٹی مہذب، لسانیت اور قومیت پر یقین نہیں رکھتی اختلاف کے بغیر سب کے لئے برابر کام کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے