پاکستان کو ایمٹی قوت بنانے والے قوم کے ہیرؤ ہیں،وائس چانسلرمیرچاکر خان رند یونیورسٹی

سبی(ڈیلی گرین گوادر)میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی میں یوم تکبیر کی پروقار تقریب وائس چانسلر پروفسر جہاں وش کریم کی زیر صدارت میں منعقد ہوئی جس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ، رجسٹرار محمد نعیم ودیگر فیکلٹی ممبران سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی نے پاکستان کی ایمٹی قوت بننے کے دن پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایمٹی قوت بنانے والے قوم کے ہیرؤ ہیں پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے والوں کی کامیابی کے ٹنکے پوری دنیا میں گونج رہے ہیں ہمیں بھی ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا صلاحیتیں برؤے کار لانی ہونگی یوم تکبیر ہمیں پاکستان کی دفاع و سلامتی کادرس دیتا ہے اسکو ایمٹی قوت بنانے والے افراد کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی میں کامیاب ایمٹی دھماکے کرکے ہماری مسلح افواج، سائنس دانوں اور انجینئرز نے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا اور دشمن کو بتادیا کہ ہم اپنی دفاع و سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے ان ہیرؤز کی وجہ سے ہمارا پیارا ملک ایمٹی قوت بنا جنکی بدولت آج ہمیں آزادی، خودمختاری نصیب ہوئی انہوں نے خوب محنت کرکے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا آج طلباء و طالبات سمیت ہر شخص اس مسرت بھرے دن کے موقع پر عہد کرئے کہ ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور اسکے تحفظ و بقاء کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور دن رات خوب محنت کرکے اسکا نام روشن کریں گے قبل ازیں یوم تکبیر کے عنوان پر یونیورسٹی طلباء نے ملکی تسخیر پر مفصل روشنی ڈالی اور ملی نغمے بھی پیش کیئے جن کو حاضرین تقریب نے خوب سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے