واشک بس حادثہ انتہائی المناک اور درد ناک ہے،میرظفرزہری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری کا واشک بس حادثہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بس حادثہ انتہائی المناک اور درد ناک ہے زخمیوں کو فوری اور بہترین علاج فراہم کیا جائے کسی قسم کی کوتاہی مذید نقصان کا باعث بنے گا ایم پی اے سوراب نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری نے کہا کہ بسوں کی تیز رفتاری اور سنگل سڑکوں نے ہزاروں قیمتی زندگیوں سے کھیلنا ہے ہے بلوچستان کی سڑکوں کو دو راہ بنانے کی فوری ضرورت ہے حکومت بجٹ میں ضروری اقدام کریں نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے شہید ہونے والے افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کے جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے