ماشکیل میں ایرانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
ماشکیل(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع واشک کی تحصیل ماشکیل میں ایرانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق گزشتہ روز ماشکیل کے پاک ایران سرحدی علاقے بچہ رائی بارڈر کے قریب ایرانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے جن میں سے ماشکیل سے تعلق رکنے والے تین افراد کی شناخت شکر اللہ، اصغر علی، عبدالواسع کے ناموں سے ہوئی جبکہ ایک شخص کی شناخت نوشکی کے رہائشی کے طور پرہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایرانی فورسز ایک زخمی کو گاڑی سمیت اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی جاسکی۔