دلخراش ٹریفک حادثے سے ہرآنکھ اشکبار ہے،نواب زہری
اسلام آباد /کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں واشک میں مسافر کوچ کو پیش انے والے دلخراش حادثہ کے نتیجے میں انسانی جانوں کی ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والے افراد کی بلند درجات کے لیئے دعا جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیاسابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کا حکومت کو ٹریفک حادثے میں زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم برابر شریک ہیں اس دلخراش ٹریفک حادثہ سے ہر انکھ اشکبار ہے اللہ پاک شہید ہونے والوں کو اپنے جوار رحمت میں اعلی جگہ نصیب عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں صبر جمیل کی توفیق عطا کرے۔