یوم بقاء ہماری قوم کی بہادری وجرات کا دن ہے، سردار محمد خان خجک
سبی(ڈیلی گرین گوادر)یوم بقاء کی مناسبت سے چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار محمد خان خجک ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی ، اسسٹنٹ کمشنر جار اللہ خان کاکڑ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی میں ضلعی افسران ، مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی لوگوں نے ہاتھوں میں پاکستان کے جھنڈے ، بینرز اٹھا رکھے تھے اور فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج رہی تھی خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین نے کہا کہ یوم بقاء ہماری قوم کی بہادری وجرت کا دن ہے 28 مئی کے ایٹمی دھماکوں سے پاکستان نے تمام ملک دشمن قوتوں پر واضح کر دیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت اور اپنی سالمیت برقرار رکھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع اور حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا پوری قوم کو اپنے ایٹمی سائنس دانوں مسلح افواج پر فخر ہے ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی بقاء۔ اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔