پیر پگاڑا سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی(ڈیلی گرین گوادر)حروں کے روحانی پیشوا اور جی ڈی اے کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ پیر پگاڑا سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات پیر پگاڑا کی رہائشگاہ پر ہوئی، ملاقات کے دوران ملکی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پیر پگاڑا اور مولانا فضل الرحمان نے حالیہ میں ہونے والے انتخابات کو رد کر دیا اور اتفاق کیا کہ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے بٹھائے جانے والے ملکی معیشت نہیں سدھار سکتے۔