پاکستان کا پہلا جوہری تجربہ ہماری سرزمین پر چاغی میں ہوا ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
کو ئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے ویب سایٹ ہر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوم تکبیر مبارک! پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے جس سفر کا آغاز قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کیا وہ سفر بی بی شہید بے نظیر بھٹو نے پاکستان کیلئے میزائل ٹیکنالوجی کے حصول کی صورت میں جاری رکھا اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے مشکل فیصلہ کرتے ہوئے دھماکوں کا فیصلہ کیا۔ آج ہماری ڈیٹرنس کا سہرا ان سیاسی زعما کے فیصلوں اور مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں ہے اور ہمیں بلوچستان کو یہ اعزاز حاصل ہے پاکستان کا پہلا جوہری تجربہ ہماری سرزمین پر چاغی میں ہوا۔