پاکستان کا جدید کمیونیکیشن سیٹلائٹ ایم ایم ون جمعرات کو خلاء میں بھیجا جائے گا
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) نیشنل اسپیس ایجنسی سپارکو کے ترجمان کے مطابق سپارکو کے سائنسدان اور انجینئرز پاک سیٹ ایم ایم ون کی جانچ کر رہے ہیں۔اس حوالے سے گزشتہ ہفتے اعلان کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ پاک سیٹ ایم ایم ون 30 مئی کو چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں بھیجا جائے گا۔سیٹلائٹ سپارکو اور چائنیز ایرو اسپیس انڈسٹری کے باہمی اشتراک سے بنایا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ ملک کی کمیونیکیشن اور رابطے کی ضرورت کو پورا کر نے کے مقصد سے بنایا گیا ہے۔ترجمان سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اہم قدم ہے۔