وزیراعلیٰ بلوچستان کی یقین دہانی،فیڈرل لیویز ملازمین نے احتجاجی دھرنا ختم کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)فیڈرل لیویز ملازمین پروفیسر شیرحیدر شیرانی،شاہ محمد کاکڑ،لعل جان مری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کے ذاتی کاوشوں سے بلوچستان فیڈرل لیویزکو صوبائی لیویز میں ضم کر کے احسن اقدام اٹھا جس سے ملازمین کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ہم وزیراعلی بلوچستان میڈیا اور سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے مسئلے کو کوریج دی ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پروفیسر شیر حیدر شیرانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان فیڈرل لیویز فورس کے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ 40دن سے زیادہ دھرنا اور احتجاج جاری رہے ان کے بنیادی مطالبات دو سال سے زائد عرصے سے ہماری بند تنخواہیں ادا کی جائے پنشن شدہ لیویز کے ملازمین کے پنشن سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی فیڈرل لیویز کے ملازمین کے بیٹوں یا رشتہ داروں کو حسب سابق بھرتی کیا جانا انہوں نے کہا کہ 23مئی 2024کو وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے فیڈرل لیویز کو صوبائی لیویز میں ضم کرنے کا اعلان کیا اور اس اعلان کیلئے کابینہ کے اراکین پر مشتمل چار رکنی کمیٹی بنائی جو اس سے متعلق اپنے سفارشات،قائدہ اور ضوابط بنائے گی جبکہ ہمارا احتجاج اس لئے جاری تھا کیونکہ ہمیں فیڈرل لیویز کے مندرجہ بالا مطالبات سے متعلق کوئی حکم نامہ جاری نہیں ہوا تھا اور صورتحال غیر یقینی تھی فیڈرل لیویز ملازمین وزیر اعلی سرفراز بگٹی کیلئے حکومت سے یہ امید وابستہ تھی کہ وہ ضروری ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم کریگی اور اس پر احکامات صادر فرمائیں گے جس کا ذکر ہم پریس کانفرنس اور اخباری بیانات میں پہلے کرچکے ہیں گزشتہ روز وزیراعلی سرفراز بگٹی ہمارے احتجاجی کیمپ میں آئے اور ہمارے مطالبات کو جائز تسلیم کرتے ہوئے فیڈرل لیویز ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو بھی بھرتی کیا جائے گا اور ساتھ ہی بند تنخواہیں فی الفور ادا کی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے