قلا ت پولیس کی کاروائی تین ملزمان گر فتار

قلا ت (ڈیلی گرین گوادر)قلات پولیس کی بڑی کارروائی تین ملزمان گرفتار چھینے گئے کنٹینر سمیت کروڑو ں روپے مالیت کی ادویات برآمد۔قلات پولیس تھانہ میں ایس ایچ او پولیس حبیب الرحمن بابئی نے ڈی ایس پی ایس ڈی پی او رحیم، ایڈیشنل ایس ایچ او میر نذیر احمد عمرانی اے ایس آئی عبدالسلام سمالانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 27 مئی 2024 کو تقریباًچھ بجے صبح وزیر علی ولد بشیر احمد قوم جمالی سکنہ بچل شاہ سکھر نے پولیس تھانہ قلات میں اطلاع دی کہ وہ اور اس کا کلینر نور حسین مورخہ 26 مئی 2024 کو کنٹینر گاڑی نمبر 2308 جے وی کورنگی ایسٹ سے 1240 کاٹن مختلف قسم کی ادویات جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے لوڈ کر کے کوئٹہ جا رہے تھے کہ دشت بڈو چڑھائی ایریا میں پانچ مسلح افراد نے تقریبا پانچ بج کر 15 منٹ پر دس ویلر گاڑی TKE754 میں پانچ اشخاص آکر ہمیں روک کر اسلحہ کی زور پر زبردستی لے جا کر ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر آنکھوں پر پٹی باندھی تقریباً 30 منٹ بعد جب ان کی آواز نہیں آئی تو ہم نے بڑی مشکل سے اپنی دانتوں سے اپنے ہاتھ پاؤں کھول کر آنکھوں سے پٹیاں اتاری اور روڈ پر آکر ایک گاڑی میں بیٹھ کر پولیس تھانہ پہنچے وزیر علی کنٹینر ڈرائیور کی اس اطلاع پر ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کی سخت احکامات پر ڈی ایس پی قلات ایس ایچ او قلات حبیب الرحمن بائی اے ایس ایچ او قلات سی ائی اے انچارج نے بروقت مختلف علاقوں میں تلاش شروع کی تقریبا چار گھنٹے کے اندر پہلی واردات میں استعمال ہونے والی دس ویلر گاڑی جس میں ادویات لود تھی زیارت ایریا میں بڑی مشکل سے روک کر تین ملزمان جمیل احمد ولد بھائی خان قوم لاشاری سکنہ اوستہ محمد محمد علی ولد محمد عثمان قوم مستوئی سکنہ اوستہ محمد گل حسن ولد گل شیر قوم مستوئی سکنہ اوستہ محمد کو گرفتار کر کے مزید تلاش کرتے ہوئے گرانی کراس ایریا سے کنٹینر گاڑی کو بھی برآمد کیا گیا قلات پولیس نے بروقت اور فوری کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے اس بڑی واردات میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی ادویات دس ویلر گاڈی اور کنٹینر کو برآمد کیا ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کی سندھ بلوچستان میں ڈکیتی کرنے والی ایک بڑی گینگ کے کارندے معلوم ہوتے ہیں ملزمان کے دیگر ساتھی اور گینگ میں شامل دیگر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے تفتیش کے دائرہ کار کو بڑھا دیا جائے گا قلات پولیس کسی بھی واردات کی قلع قمع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ملزمان سے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے