حب ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے حوالے سے جتنے بھی تیکنیکی مسائل ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، ظہور بلیدی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اور مشیر انڈسٹریز اینڈ کامرس میر علی حسن زہری کے زیر صدارت حب ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ حافظ محمد طاہر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر کے علاؤہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اجلاس کو حب ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس کو پروجیکٹ کے حوالے سے تیکنیکی مسائل کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی اس موقع پر صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ حب ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے حوالے سے جتنے بھی تیکنیکی مسائل ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ مذکورہ منصوبے کو جلد از جلد شروع کیا سکیگ انہوں نے کہا کہ ضلع حب صوبے کا انڈسٹریل شہر ہے اسکی خوبصورتی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں اجلاس سے صوبائی مشیر انڈسٹریز اینڈ کامرس میر علی حسن زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حب شہر کو ایک جدید اور ماڈل سٹی بنانا میری اولین ترجیح ہے صوبے کا انڈسٹریل زون ہونے کی وجہ سے اس شہر کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور اپنے حلقہ کے عوام کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات میسر کرناہی میرا اولین مقصد ہے انہوں نے کہاکہ ماضی میں اس شہر کو اور ضلع حب کی ترقی کو نظر انداز کیا گیا جسکی وجہ ضلع حب ہر حوالے سے مساہل کا گھڑ بن چکا ہے لیکن وہ دن دور نہیں جب ضلع حب کے عوام کو زندگی کے تمام جدید بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر میسر ہونگے اس موقع پر صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ نے ہدایت دی کہ مذکورہ پروجیکٹ کے تیکنیکی مراحل کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ منصوبہ جلد شروع ہو سکے اور ضلع حب کے عوام جدید سہولیات سے آراستہ شہر سے مستفید ہوں۔