ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے،نواب ثناء اللہ زہری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی نواب ثنا اللہ خان زہری نے یوم تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دفاع وطن کا مشن سر انجام دینے والے ٹیم کے ہر فرد ہمیں فخر ہے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے جوہری پروگرام کا آغاز شہید ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کیا تھا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے تمام عالمی دبا کو رد کر کے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے سفر کا اغاز کیا تھا شہید بینظیر بھٹو نے اپنے دونوں ادوار میں جو ہری پروگرام پر ہر قسم کے دبا کے باوجود کام جاری رکھا 28مئی 1998 کو چاغی کے پہاڑ پر پاکستان نے ایٹمی دھماکہ کر کے بھارت کی تکبر اور غرور کو خاک میں ملا دیا پاکستان کو پہلی ایٹمی طاقت بنانے والے اور اس پروگرام پر خون جگر دینے والے تمام اکابرین ماہرین سائنسدان سیاست دانوں اور پاکستانی قوم کوسلام پیش کرتے ہیں یوم تکبیر پاکستانی قوم ہی نہیں عالم اسلام کیلئے فخر کا دن ہے ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے مضبوط دفاع کیلئے پاکستان ایٹمی طاقت بن گیا اب وقت آگیا ہے کہ اقتصادی لحاظ سے ناقابل تسخیر معیشت بن جائے یوم تکبیر کے موقع پر ہمیں اتحاد ویکجہتی، محنت وہمت برداشت و رواداری کے عزم کا اعادہ کر نا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے