نیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)صوبہ بلوچستان میں بڑی مالی بد عنوانیوں کے خلاف شکایات کے اندراج کیلئے چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق کھلی کچہری کا انعقادہر ماہ کی آخری جمعرات کو کیا جاتا ہے۔ جس میں ڈائریکٹر جنرل نیب شکایت کنندگان کو بذات خود سنتے ہیں۔ شکایات کنندگان کی آسان رسائی کیلئے اس ماہ کھلی کچہری کا انعقادمورخہ 30مئی 2024 بوقت صبح 08:30 تا 04:30 بجے شام کو نیب کیدفتر شکایات واقع ڈپٹی کمشنر آفس انسکمب روڈ کوئٹہ میں کیا جائے گا درخواست کنندگان سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ تحریری شکایات میں مندرجہ ذیل معلومات لازماً مہیا کریں۔ 1۔نام بمعہ ولدیت 2۔کاپی قومی شناختی کارڈ 3۔ مکمل پتہ،یڈریس4۔ نشان انگوٹھا / دستخط 5۔ رابطہ نمبر موبائل، گھر واضح کیا جاتا ہے کہ چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق اب نیب گم نام/ فرضی شکایات پر کاروائی نہیں کرے گا۔ صرف ایسی مصدقہ شکایات جو نیب کے دائرہ کار پر پورا اُتر تی ہوں اُن پرقانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ایسی شکایات پر کاروئی سے قبل شکایات کنندگان سے بیان حلفی اسٹامپ پیپر پر لیا جائے گا۔ ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نیب میں شکایات مندرجہ ذیل طریقہ سے جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ 1۔ بذریعہ ڈاک/ بذات خود اندر نیب دفتر واقع شاہراہ گلستان روڈ کوئٹہ کینٹ 2۔بذریعہ ای میل (balochistan@nab.gov.pk) 3۔بذریعہ ڈاک / بذات خوداندر نیب کے دفترشکایات واقع DCآفس انسکمب روڈ کوئٹہ 4۔ بذریعہ کھلی کچہری ڈائریکٹر جنرل سے بالمشافہ ملاقات کے ذریعہ(ہر ماہ کی آخری جمعرات) مزیدمعلومات کے لئے ا نچارج دفتر شکایات نیب بلوچستان کے فون نمبر:9203614 081- اور موبائل نمبرز5553987۔0301 اور 7822419 0333-پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔