تقوی وہ خوبی ہے جو انسان کو رب کی پسندیدہ صفات سے مزین کر کے عباد الرحمن میں شامل کر دیتا ہے،عطیہ نثار
لاہور/فیصل اباد (ڈیلی گرین گوادر)تمام ،عبادات ،سرگرمیاں ، معاملات ،اخلاق سے مومن کی پہچان ہے ۔اس کا ہر عمل اللہ رب العزت سے منسوب ہوتا ہے ۔ ایک مومن کی نماز ،قربانی ،جینا ،مرنا سبھی اللہ کے لئے ہوتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان عطیہ نثار نے لاہور میں فیصل اباد اور لاہور کے ارکان جماعت کی دو روزہ تربیت گاہ کے پہلے دن کے سیشن میں اپنے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مومن کا ایمان دراصل یقین کی وہ حد ہے جس پر عمل بدل جائے ۔ اللہ پر یقین محکم انسان کی زندگی بدل کر رکھ دیتا ہے۔ بدل دینے والا ایمان مطلوب ہے ۔سابقہ ناظمہ وسطی پنجاب ربیعہ طارق نے کہا کہ ہمارے باہمی تعلقات میں بے معنی چیزوں کی کوئ جگہ نہیں- جب ہم بے مقصد باتوں میں الجھتے ہیں تو اصل مقصد سے ہٹ جاتے ہیں ۔مقصدیت سے جڑنے کے لیے اپنے متعین دائرہ کار میں سفر ضروری ہے تربیت گاہ میں لاہور اور فیصل آباد سے اراکین جماعت شریک ہیں- شرکاء کو ملٹی میڈیا کے ذریعے مختلف موضوعات پر لیکچر دیئے گئے قبل ازیں تربیتی ورکشاپ کے آغاز میں سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے نو منتخب ناظمہ صوبہ پنجاب نازیہ توحید سے حلف لیا اور ان کے لیے استقامت کی دعا بھی کی ۔