فلسطین کو تسلیم کرنے کے ناروے کے فیصلے کو سراہتے ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف کا ناروے کے وزیراعظم سے فون پر رابطہ ہوا ہے، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے ناروے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو غزہ اور رفح میں گھناؤنے اقدامات روکنے کا حکم دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دو ریاستی حل مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کا بہترین راستہ ہے۔ ناروے، اسپین اور آئرلینڈ کا یہ فیصلہ جرات مندانہ اور اصولی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امید ہے فیصلہ دوسرے ممالک کو فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کی ترغیب دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے