گوادر پورٹ سی پیک کا مرکزی منصوبہ ہے،میر پسند خان بلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی میر پسند خان بلیدی نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ سی پیک کا مرکزی منصوبہ ہے اس کے فعال ہونے سے بلوچستان میں معاشی اقتصادی ترقی کا عمل تیز ہوگا اور قومی معیشت کے ساتھ ساتھ لوگوں کے معاشی حالات بھی بہتر ہوں گے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حالیہ اجلاس میں گودار پورٹ اور اس سے منسوب منصوبوں میں حائل رکاوٹیں دور کرکے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی اور یقین دلایا ہے کہ وفاق سے متعلق تصفیہ طلب امور کو وفاقی حکومت سے بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے گا۔چیئرمین گودار پورٹ اتھارٹی میر پسند خان بلیدی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی گوادر پورٹ کی جلد از جلد فعالیت کے لئے سنجیدہ ہیں اور تیز رفتار عملی پیش رفت کے خواہاں ہیں،ان کی خواہش ہے کہ جی پی اے کم سے کم وقت میں فعال ہو تاکہ ملکی اور عالمی سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا جاسکے چیئرمین گودار پورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گوادر شپ یارڈ کے ماسٹر پلان سے متعلق ہم نے اپنا موقف متعلقہ فورم پر پیش کیا ہے اور اس ضمن میں وزیراعلی بلوچستان نے گودار انتظامی افسران سے رپورٹ طلب کی ہے اس سے متعلق بحیثیت چیف ایگزیکٹو بلوچستان وزیراعلی جو بھی فیصلہ کریں گے اس پر عمل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے