وزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کا اجلاس شروع، آرمی چیف بھی شریک
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور،مریم نواز، مراد علی شاہ اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک ہیں، اس کے علاوہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری بھی اجلاس میں موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یو اے ای کی 10 ارب ڈالرز سرمایہ کاری بارے بریفنگ دیں گے،اجلاس میں دوست ممالک کی سرمایہ کاری پر رپورٹ پیش کی جائے گی، ملک کی داخلی سیکیورٹی صورتحال پر بھی اجلاس کو آگاہ کیا جائے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی اینٹی اسمگلنگ پر بریفنگ دیں گے۔