چیئرمین میونسپل کمیٹی مستونگ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

مستونگ (ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین میونسپل کمیٹی مستونگ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع۔ 26 کے ایوان میں دوتہائی اکثریت کونسلران نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تحریری ڈرافٹ جمع کرا دی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین میونسپل کمیٹی مستونگ کی ناقص کارکردگی، عوامی مسائل کے حل میں بری طرح ناکامی اور انتظامی امور کو چلانے میں منتخب کونسلران کو بائپاس کرنے کے خلاف روز اول سے جاری اختلافات و رسہ کشی اب مزید شدت اختیار کر گیا۔میونسیل کمیٹی کے کل 26 کونسلران میں سے 2 تہائی اکثریت کونسلران کی دستخط سے تجویز و تائید کنندہ جنرل کونسلر ڈاکٹر فیصل منان آبیزئی اور کونسلر میر لونگ خان سارنگزئی کی جانب سے چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار شاہ زمان خان علیزئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تحریری ڈرافت وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار زادہ میر مختیار الزمان محمد شہی کے ساتھ جمع کرا دی۔ واضع رہے کہ بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010 کے سیکشن 33 کے تحت تحریک عدم اعتماد کی ڈارفٹ جمع کی تاریخ کے7 روز بعد یعنی اگلے سات دنوں کی اندر اندر وائس چیئرمین کونسل کی اجلاس طلب کرنے اور تحریک عدم اعتماد پرخفیہ بیلٹ پیپر کے زریعے ووٹنگ کرانے کی پابند ہونگے۔دریں اثنا تحریک عدم اعتماد جمع کرنے کے موقع پر جنرل کونسلر ڈاکٹر فیصل منان آبیزئی اور کونسلر میر لونگ خان سارنگزئی و دیگر نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو 15 ماہ سے زائد گزر چکے ہیں مگر شہر اور مختلف وارڈز میں نہ صفائی ستھرائی کا کوئی خاص انتظام ہوا ہے نہ عوامی مفاد عامہ میں یہ نظام کارگر ثابت ہوا ہم نے شروع دن سے عوام کی خدمت کا عہد کیا ہے۔مگر میونسپل کمیٹی کی چیئرمین کی ناقص کارکردگی اور ڈکٹیٹر شپ سے عوام کے فلاح و بہبود کے لیے ترقیاتی کام کروانا تو درکنار مس منیجمنٹ کی وجہ سے پورا شہر گندگی کا ڈھیر بن چکا ہیں۔کونسلران عوام کو جواب دے دے کر تھک چکے ہیں۔اس لیئے مفاد عامہ کی خاطر مجبور ہوکر چیئرمین میونسپل کمیٹی کے خلاف آج تحریک عدم اعتماد کا یہ قدم اٹھایا۔انھوں نے دعوی کیا کہ 26 کے ایوان میں دوتہائی اکثریت سے زائد کونسلران کی ہمیں حمایت حاصل ہیں، ہم پر امید ہیں کہ علاقے کے معززین اورقبائلی معتبرین سیاسی و مذہبی رہنما اس نیک عمل میں ہمیں بھر پور سپورٹ کرینگے تاکہ باآسانی انشا اللہ تحریک عدم اعتمادکو کامیاب کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے