عوامی مسائل اور ان کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی،میاں خان بگٹی
سبی (ڈیلی گرین گوادر)رکن قومی اسمبلی میاں خان بگٹی نے اج یہاں ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے بجلی، گیس و دیگر مسائل اور ان کے حل کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی جار اللہ خان کاکڑ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی ، زونل مینجر سوئی گیس خالد سولنگی ، ایگزیکٹو انجینیئر کیسکو سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے امن و امان اور علاقے کے دیگر مسائل کے متعلق رکن قومی اسمبلی کو تفصیلات بتائیں محکمہ صحت ، کیسکو اور سوئی گیس کے افسران نے بھی اپنے محکمے کی کارکردگی اور مسائل کے بارے میں انہیں تفصیلی اگاہ کیا بات چیت کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی میاں خان بگٹی نے کہا کہ عوامی مسائل اور ان کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی ہم سب عوام کی فلاح و بہبود اورہر ممکن ریلیف کے لیے کام کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے انہیں بتایا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی کی عوام کو 24 گھنٹے طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے مگر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہسپتال کے ڈاکٹرز عملہ اور عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو بجلی کا الگ فیڈر دیا جائے 55 ملین کا یہ پروجیکٹ ہے جس کا ایسٹیمیٹ اور ڈیمانڈ بنا دیا گیا ہے اس موقع پر رکن قومی اسمبلی میاں خان بگٹی نے یہ یقین دہانی کرائی کہ ہسپتال کے الگ فیڈر کے قیام کے لیے میں بھرپور کوشش کروں گا تاکہ یہ مسئلہ جلد از جلد حل ہو اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے انہیں بتایا کہ ضلع کے تمام محکمے اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے متحرک اور کوشاں ہیں عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے تمام تر توانائیاں صرف کی جا رہی ہیں انہوں نے کہاکہ ہم سب کی مثبت سمت میں پیش قدمی سے ہی حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئیں گے۔