زرعی ٹیوب ویل کنکشنوں کو شمسی توانائی پر منتقلی کیسکوکامنصوبہ نہیں،ترجمان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے ترجمان نے زرعی صارفین کی جانب سے ٹیوب ویل کنکشنوں کی سولرائزیشن کے سلسلے میں شکایات کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے زمینداروں کے کنکشنز شمسی توانائی پر منتقل کئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی طرف سے تمام زمینداروں کا ڈیٹااور معلومات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ صوبہ کے مختلف علاقوں سے شکایات موصول ہورہی ہیں کہ زمینداروں کے ٹیوب ویل کنکشنوں کے سولرائزیشن کے عمل کیلئے چندہ اکھٹا کیا جارہا ہے جس سے کیسکوکا کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ زرعی ٹیوب ویل کنکشنوں کو شمسی توانائی پر منتقلی کیسکوکامنصوبہ نہیں ہے بلکہ یہ منصوبہ حکومت بلوچستان کے تحت عمل میں لایاجارہاہے۔ترجمان نے مزیدکہاکہ جو زمیندار کسی شخص یا تنظیم کو ٹیوب ویلوں کے سولرائزیشن کیلئے رقم دیتاہے تووہ اس کا اپنا ذاتی عمل ہے اور کیسکواس کاذمہ دارنہیں۔ تاہم ترجمان نے واضح کیا کہ چندہ وصولی کی شکایات کیلئے کیسکوکے اعلیٰ حکام سے مذکورہ افرادکی نشاندہی کی جاسکتی ہے اسکے علاوہ صوبائی حکومت سے بھی اُن افرادکے خلاف کارروائی کی استدعاکی جاسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے