بلوچستان اسمبلی کی 19قائمہ کمیٹی کے قیام اور ارکان کے نوٹیفکیشن جاری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کی 19قائمہ کمیٹی کے قیام اور ارکان کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے۔ جمعہ کو سیکرٹری اسمبلی کی جانب سے جاری کئے گئے الگ الگ اعلامیوں کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے قوائد انضباط کار مجریہ 1974کے قوائد 128،131(1)اور 171کے تحت بلوچستان اسمبلی کی منظوری کے بعد صوبائی اسمبلی میں قائمہ کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں قائم کی گئی کمیٹیوں میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی،قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈڈوپلمنٹ،ہاؤسنگ اینڈ فیزیکل پلاننگ، روڈز، بلڈنگ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات، کھیل، ثقافت، سیاحت، آرکیائیوز، میوزیمز و لائبریریز، قائمہ کمیٹی برائے سوشل ویلفیئر، وویمن ڈوپلمنٹ، زکوۃ، عشر، حج، اقلیتی امور، یوتھ افیئرز، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و قبائلی امور جیل خانہ جات اور پی ڈی ایم اے، قائمہ کمیٹی برائے صحت و بہبود آبادی،قائمہ کمیٹی برائے تعلیم، خواندگی، نان فارمل ایجوکیشن، ہائیر ایجوکیشن، صدارتی پروگرام سی ڈی ڈبلیو اے برائے معیاری تعلیم، سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی، قائمہ کمیٹی برائے بلدیات، بی ڈی اے، ڈی جی اے، بی سی ڈی اے، اربن پلاننگ و ڈوپلمنٹ، قائمہ کمیٹی برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، بی واسا، کوئٹہ گریٹر واٹر سپلائی پروجیکٹ، قائمہ کمیٹی برائے آبپاشی، توانائی، ماحولیات، جنگلات و جنگلی حیات، قائمہ کمیٹی برائے زراعت و کوآپریٹو سوسائٹی، لائیو سٹاک، ڈیری ڈوپلمنٹ، فشریز اور خوراک، قائمہ کمیٹی برائے فنانس، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، بورڈ آف ریونیو اور ٹرانسپورٹ، قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹریز، مائنز اینڈ منرلز ڈوپلمنٹ، لیبر اینڈ مین پاور، قائمہ کمیٹی برائے ایس اینڈ جی اے ڈی، بین الصوبائی رابطہ، قانون و پارلیمانی امور، پراسیکیوشن، انسانی حقوق،کمیٹی برائے رولز آف پراسیجر اینڈ پری ویلجز،کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیاں، کمیٹی برائے فنانس،کمیٹی برائے ہاؤس اینڈ لائبریری شامل ہیں۔بلوچستان اسمبلی میں قائم کی گئی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں 11، ہاؤس اینڈ لائبریری کمیٹی میں 6جبکہ دیگر تمام کمیٹیو ں میں 7ارکان شامل ہونگے۔کمیٹیوں کے اجلاس طلب کئے جانے کے بعد کمیٹیوں کے سربراہان کو منتخب کیا جائے گا۔