کرپشن و ناانصافی سے مایوس ہو کر کالعدم تنظیم میں شامل ہوا تھا،گلزار امام شنبے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایک سال قبل علیحدگی قومی دھارے میں شامل ہونے والے گلزار امام شنبے کا کہنا ہے کہ کرپشن اور ناانصافی سے مایوس ہو کر کالعدم تنظیم میں شامل ہو گیا تھا۔بلوچستان میں امن واستحکام کی طرف سفر کے موضوع پر آئی ٹی یونیورسٹی کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے قومی دھارے میں شامل ہونے والے گلزار امام شنبے اور سرفراز بنگلزئی نے خطاب کیا۔
گلزار امام شنبے نے اپنے خطاب میں بتایا کہ میں نے تعلیم کے بعد ٹھیکیداری کا کام شروع کیا تھا، روزگار کمانا اور اپنے علاقے میں تعلیم عام کرنا چاہتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ کرپشن اور نا انصافی سے مایوس ہو کر کالعدم تنظیم میں شامل ہوا تھا۔گلزار امام شنبے نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمیں افہام و تفہیم سے اس ملک کے مسائل کو حل کرنا ہے۔