کرغزستان میں پھنسے بلوچ طلبا کو واپس لانے کا آپریشن شروع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کرغزستان میں پھنسے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبا کو وطن واپس لانے کے لیے بھی خصوصی آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان خصوصی پرواز کے ذریعے کرغستان روانہ ہوگئے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے کرغزستان روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ طلبا کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 6264 کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی پرواز آج رات 9 بجے طلبا کو لیکر واپس کوئٹہ پہنچے گئی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر طبا کو واپس لانے کا آپریشن شروع کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے