اپوزیشن سے اتحاد ہوگا یا نہیں یہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا،حافظ حمداللہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ جے یوآئی اوردیگراپوزیشن جماعتوں کا موقف ایک ہی ہے تاہم اتحاد ہوگا یا نہیں ہوگایہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ حافظ حمداللہ نے(نجی ٹی وی) سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی وفد 3بار مولانا کے پاس آچکاہے، اصولی طور پر سیاست مفاہمت اور گفت شنید کا نام ہے۔حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ جے یوآئی اوردیگراپوزیشن جماعتوں کا موقف ایک ہی ہے، اپوزیشن سے اتحاد ہوگا یا نہیں ہوگایہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ یکم جون کوجنوبی پنجاب مظفر گڑھ میں عوامی اسمبلی لگیگی، جییوآئی اورپی ٹی آئی کیدرمیان ایک لمبی لڑائی گزر چکی ہیں۔بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کے لیے ٹی او آر کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف جتنے کیسزبنے جے یوآئی ان میں فریق نہیں، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بے انصافی نہیں ہونی چاہیے، ان کے حوالے سے عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اعتراض نہیں ہوگا۔حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ یہ جمہوری پارلیمنٹ نہیں،عوامی مینڈیٹ کیحامل لوگ باہربیٹھیہیں، حکومت نہیں چل سکتی اور نہ ہی چلنے دیں گے۔جے یو آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ معیشت اورسیاست دونوں عالمی اسٹیبلشمنٹ کے دباؤمیں ہیں، امریکی دباکیباعث پاک ایران گیس منصوبہ تعطل کاشکارہے، ایران کے ساتھ انڈیا معاہدیکر رہا ہے توپاکستان کیوں نہیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے