کسی بھی پالیسی ساز نے نہیں کہا کہ حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرنے لگی ہے،وزیر توانائی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں مجھ سمیت کسی بھی پالیسی ساز نے یہ نہیں کہا کہ حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرنے لگی ہے، جن نرخوں پر معاہدہ ہوا ہے انہی نرخوں پر خرید و فروخت کی جائے گی لیکن آئندہ کیا ہو گا اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس قائم مقام چئیرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں ایوان بالا میں ایرانی صدر کے انتقال پر تعزیتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قرراداد میں کہا گیا کہ ایرانی صدر عظیم لیڈر اور پاکستان کے قریبی دوست تھے۔سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت ریلوے نے تحریری جواب جمع کرایا جس میں بتایا گیا کہ مالی سال 23-2022 میں ریلوے کی آمدن 63 ارب روپے تھی، وزارت ریلوے کو فنانس ڈویژن سے 47 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے