ڈی ایچ کیو ہسپتال کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے،ڈپٹی کمشنر سبی

سبی(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کے زیر صدارت ڈی ایچ کیو ہسپتال کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار محمد خان خجک، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر بابر شاہد اور دیگر شریک تھے اجلاس میں بہت اہم فیصلے لیے گئے جس پر عمل درامد کر کے ہسپتال کی صفائی ستھرائی اور کچرے کو ٹھکانے لگایا جائے گا ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ ایم ایس ڈی ایچ کیو ویسٹ مینجمنٹ ٹیم نوٹیفائی کرے گا ویسٹ مینجمنٹ افیسر کا یہ کام ہوگا کہ جتنا بھی کچرا ہو مرکزی پوائنٹ پر ٹھکانے لگانے کو یقینی بنائے گا اور ہر یونٹ/ وارڈ کے انچارج کی یہ زمہ داری ہوگی کہ اسکے ایریا میں تمام کچرہ کوڑا دان میں ڈالا گیا ہو اس کے علاوہ ہسپتال کے تمام وارڈز کے لیے کوڑے دان بھی فراہم کیے جائیں گے ویسٹ مینجمنٹ ٹیم اندرونی فضلہ بھی مرکزی جگہ پر پھینکے گی میونسپل کمیٹی سبی کا یہ کام ہوگا کہ وہ متبادل دنوں میں فکسڈ سائٹ سے کچرہ اٹھائے گی انہوں نے مزید کہا کہ درخت لگانے اور موجودہ درختوں کی کٹائی کے لیے بھی محکمہ جنگلات سے رابطہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے