پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر نامعلوم افراد کا حملہ
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پراسلام آباد میں نجی چینل کے دفتر کے باہر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، رؤف حسن پر حملہ اسلام آباد میں نجی چینل کے دفتر کے باہر کیا گیا۔حملے میں رؤف حسن کے چہرے پر زخم آیا۔