پنجاب اسمبلی غیرقانونی بھرتی کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتی کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو بڑا ریلیف مل گیا۔ پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر جسٹس سلہطان تنویر احمد نے اپنا فیصلہ سنا دیا، جس میں پرویز الٰہی کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی گئی۔

درخواستِ ضمانت میں پرویز الٰہی کے وکیل عامر سعید راں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ 2 سال کی تاخیر سے درج کیا۔ کسی امیدوار سے بھرتی کی رقم پرویز الٰہی نے وصول نہیں کی۔ پرویز الہی کا اس بھرتی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

وکیل کے مطابق اینٹی کرپشن نے پرویز الٰہی کے گھر سے جعلی ریکوری ڈالی۔عدالت میں اینٹی کرپشن کے وکیل کی جانب سے بتایا گیا کہ پرویز الٰہی پر مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا گیا۔ انہیں 25 اکتوبر 2023ء کو گرفتار کیاگیا۔بعد ازاں عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت منظور کیے جانے کا فیصلہ سنا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے