سندھ حکومت نے اسکولوں میں جاکر بچوں کے منشیات ٹیسٹ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)سندھ حکومت نے اسکولوں میں جاکر بچوں کے منشیات ٹیسٹ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔وزیر نارکوٹکس کنٹرول شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اسکول چھوٹا ہو یا بڑا ہر اسکول میں جاکر بچوں کے رینڈم ٹیسٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بل سندھ کابینہ میں لایا جارہا ہے ، جس بچے کا ٹیسٹ مثبت آیا اس سے پوچھ گچھ کر کے منشیات فروشوں تک پہنچیں گے ۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کا فوکس کرسٹل اور آئس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے