تحریک انصاف کے رہنما پرویز الٰہی کوٹ لکھپت جیل سے رہا

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو جیل سے رہا کردیا گیا۔

غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے آج پرویزالہیٰ کی درخواست ضمانت منظور کر لی تھی۔رہائی کے بعد پرویز الٰہی کوٹ لکھپت جیل سے ظہور الٰہی پیلس پہنچ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے