صحت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،ڈپٹی کمشنر سبی

سبی(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی عمران خان ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر بابر شاہد ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر افیسر عبدالستار بلوچ ، محکمہ خزانہ کے نمائندے عادل رضا اور دیگر نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر سبی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی میں تمام حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوششیں مزید تیز اور بہتر کی جائیں تاکہ عوام صحت مند اورتوانا زندگیاں گزار سکیں انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں سول ہسپتال،ایچ آر سی اور بی ایچ یوز میں تعینات عملے کو اپنی ڈیوٹیاں بہتر انداز میں سر انجام دینے کے لیئے پابند کیا جائے -صحت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ لا پر واہی برتنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے اور غیر حاضر ڈاکٹرز اور سٹاف کی تنخواہوں سے کٹوتی لازمی کی جائے تاکہ کوئی بھی شخص اپنے فرائض منصبی سے غافل نہ ہو- انہوں نے کہا کہ ضلع میں تعینات تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر حاضری چیک کی جائے گی میں بذات خود معائنہ کرتا رہوں گا انہوں نے کہا کہ مستقل غیر حاضر ملازمین اور فرائض میں غفلت برتنے والوں کو ڈی ایچ سی کے پلیٹ فارم سے نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا قبل ازیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی نے تمام آر ایچ سیز، سول ڈسپنسریز ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر بابر شاہد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی عمران خان نے تمام بی ایچ یوز کے متعلق ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر سبی کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سبی میں ہیومن ریسورس کی کمی ہے 278 منظور شدہ اسامیوں میں سے 139 خالی ہیں جبکہ پی پی ایچ آئی کو اگر دیکھا جائے تو وہاں کئی ایسے بی ایچ یوز بھی ہیں جہاں عملہ زیادہ تعینات ہے اور کئی بی ایچ یوز میں عملہ نہ ہونے کے برابر ہے انہیں بھی ریشنالئز کیا جائے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام تر ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف، ملازمین جو کہ مختلف بی ایچ یوز ، آر ایچ سی میں تعینات ہیں اور جو خالی اسامیاں ہیں ان کی مکمل تفصیل فراہم کریں انہوں نے کہا اپنے وسائل میں رہتے ہوئے خدمات انجام دئے جائیں تمام افسران و ملازمین اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کریں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی میں جو فیصلے لیے جائیں وہ فوری طور پر نافذالعمل ہونے چاہیے ہمارا فرض بنتا ہے کہ صحت کی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچائیں تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے