تعلیم نسواں ہی ہماری ترقی کی راہ پر معاون ثابت ہو گی،ڈاکٹر اسما منظور بلوچ

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن ڈاکٹر اسما منظور بلوچ نے اپنے آبائی علاقہ کلی کونگھڑ گرلز کمیونٹی مڈل اسکول کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے کلاسسز اور اسٹوڈنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اساتذہ کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم نسواں ہی ہماری ترقی کی راہ میں معاونت فراہم کریگی۔ مجھے بے حد خوشی ہوئی جس ادارے کو یہاں لانے میں شہید چیئر مین منظور بلوچ کا مرکزی کردار رہا ہمیں اس درخت کی ہمہ وقت حفاظت کرنے کی ضرورت ہے وقتا فوقتا اسے نکھارنے کی ضرورت ہے کہ جو شہید چیئر مین منظور بلوچ کی کاوشیں تھی وہ اگلے نسلوں کو منتقل ہوتے ہوئے انسان دوستی وطن دوستی کا ثبوت ہو۔ اج اساتذہ کرام سمیت پرنسپل شہلا منظور نے جس انداز سے پر سکون صاف اور منظم طریقے سے نظام کو چلانے کی کوشش کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے