آصف زرداری کی بیرون ملک روانگی، یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)صدر مملکت آصف علی زرداری کے بیرون ملک دورے کے باعث چیئرمین سینیٹ سیّد یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔کابینہ سیکریٹریٹ نے سیّد یوسف رضا گیلانی کی قائم مقام صدر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔آئین کی رو سے صدر کی چھٹی، بیرون ملک دورے یا دیگر ناگزیر وجوہ کی بنا پر چیئرمین سینیٹ قائمقام صدر کے فرائض انجام دیتے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کی بحیثیت قائم مقام صدر ذمہ داریاں انجام دینے تک ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان قائم مقام چیئرمین سینیٹ ہوں گے۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات بھی کی اور انہیں گلدستہ پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے