سردارزادہ گورگین مینگل ودیگر کے خلاف مقدمات درج کرنا قابل مذمت ہے،بی این پی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیا ن میں کہا گیا ہے کہ وڈھ کو کسی صورت ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں کے حوالے نہیں کریں گے تاجران سمیت تمام طبقہ فکر کے جان ومال کی حفاظت پہلے بھی کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے بھتہ خور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جن سے اسلحہ بھی بر آمد کیا گیاایف آئی آر درج ہونے کے باوجود ان کی رہائی بہت سے سوالات جنم دیتا ہے ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جاتا لیکن انتظامیہ کی جانبداری کا مظاہرہ کرنے کے باوجود بھتہ خوروں کو رہا کردیا تاجران سمیت ہر طبقہ فکر کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے خواہاں ہیں سردارزادہ گورگین مینگل ودیگر کے خلاف مقدمات درج کرنا قابل مذمت ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل سمیت ان کے خاندان نے وڈھ میں آباد ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو تحفظ یقینی بنانے امن وامان کی بحالی اور حفاظت کیلئے اپنا مثبت سیاسی کردار ادا کیا ہے وڈھ اور جھالاوان کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ دہائیوں سے کون لوگ ہیں جن کے ہاتھوں عوام کا جان ومال چادر وچاردیواری محفوظ نہیں بھتہ خوری غنڈہ گردی امن وامان کو تہہ وبالا کرنے میں کن کا ہاتھ ہے درجنوں واقعات ایسے ہیں جن میں ڈیتھ سکواڈ کے اہلکار شامل ہیں ان کا مقصد علاقے میں خوف وہراس پھیلانا اور دہشت گردی کرنا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ میر جہانزیب مینگل کی کامیابی اور انتخابات میں تواتر کے ساتھ شکست سے حواس باختہ ہونے کے بعد اب وڈھ کے حالات کو بگاڑ نے کی کوشش کی جارہی ہے جھوٹے مقدمات کی کوئی قانونی واقعت نہیں ہوتی انتظامیہ بھتہ خوروں کی گرفتار ی کو یقینی بنائے نہ کہ ان کے سامنے بے بس بنے فوری طور پر جھوٹے مقدمہ کو ختم کیا جائے۔