بلوچستان میں بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔
کوئٹہ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے صوبائی وزیر بورڈ آف ریونیو میر محمد عاصم کرد گیلو سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی وزیر نے بلوچستان میں ریونیو جنریشن کے معاملے پر انہیں تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور کہا صوبہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے مطابق بلوچستان کے مسائل کو بھرپور طریقے سے اُجاگر کیا جائے گا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مرحوم دوست میر اصغر جتوئی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔