امن وامان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،لیویز کو مثالی فورس بنائیں گے،نور محمد خان
سنجاوی(ڈیلی گرین گوادر)امن وامان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کریں گے لیویز فورس کو ایک مثالی فورس بنائیں گے لیویز فورس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے جدید اسلحہ سے لیس کریں گے ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑ نے سنجاوی میں لیویز دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑ،اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی معیم خان گچکی، مونسپل کمیٹی کے چئیرمین حاجی خان محمد دمڑبھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمدخان دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا لیویز فورس جرائم کی بیخ کنی میں کردار ادا کریں لیویز فورس اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور لگن سے ادا کریں اپنے فرائض میں غفلت اور لاپراواہی کی ہرگز برداشت نہیں کریں گے،آج میں اعلان کرتا ہوں کہ جو اہلکار حاظر نہیں ہوگا ان کو کسی بھی صورت گھر پر تنخواہ نہیں ملے گی بلکہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا سامنا پڑے گا،میں نے کبھی بھی کسی بھی غیر حاضر اہلکار کی سفارش نہیں کی ہے نہ آئندہ کروں گا آج لیویز فورس کے افسران کو سخت انسٹرکشن دیتا ہوں کہ وہ لیویز فورس کے تمام غیر حاضر اہلکاروں کو فوراً حاضر کریں،جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کرکے ان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں انہوں نے کہا کہ اغبرگہ ویالہ سنجاوی میں نئی لیویز تھانہ بنائیں گے جس کے لیے میں پانچ لاکھ روپے دوں گا جہاں پر لیویز تھانہ کی ضرورت ہوگی وہاں پر لیویز تھانہ بنائیں گیانہوں نے کہا کہ امن سے ترقی وابستہ ہے امن وامان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کالائیں گے یہ ہم سب کا وطن ہے اس کی چپے چپے کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے، لیویز فورس اپنے فرائض کو سمجھتے ہوئے سنجاوی کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کریں، اپنی گشت میں اضافہ کریں لیویز فورس کو تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔