پسنی اور اوتھل کے پہاڑی علاقے سے 51 من چرس برآمد

پسنی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقوں پسنی اور اوتھل میں کارروائی کرتے ہوئے 2052 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق انٹیلی جنس ٹیم نے انسداد منشیات اور اینٹی اسمگلنگ مہم کے سلسلے میں پسنی کے جنرل ایریا زیکو کپر پوسٹ کے شمال مغرب میں سرچ آپریشن کے دوران اعلیٰ کوالٹی کی 2052 کلو گرام چرس کے 187 بیگ برآمد کیے۔

ترجمان کےمطابق کہ یہ آپریشن انتہائی مشکل اور نا قابل رسائی پہاڑی علاقے میں انجام دیا گیا جبکہ پکڑی جائے والی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت 34.241 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے ، شبہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی۔واضح رہے پاکستان کوسٹ گارڈز نے تین ماہ قبل بھی پسنی میں بڑی کارروائی کرتے ہئوے 12 اونٹوں پر لدی چرس سے بھری 75 بوریاں پکڑ لی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے