میر محمد الفت ہردلعزیز ملنسار اور شفیق انسان تھے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان ٹیلی ویژن کے کمپیئر و ریڈیو پاکستان کے سینئر پروڈیوسر میر محمد الفت کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ میر محمد الفت ہردلعزیز ملنسار اور شفیق انسان تھے مرحوم تمام عمر بلوچستان میں زبان و ادب کے فروغ کیلئے سرگرم رہے میر محمد الفت کی قائد اعظم محمد علی جناح پر براہوی میں تصنیف تاریخ کا حصہ ہے، انہوں نے کہاکہ مرحوم کی پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے لئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتاوزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مرحوم میر محمد الفت کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لئے دعاکی ہے۔