بلوچستان کے ساحل پر ٹرالنگ کی اجازت نہیں دی جائیگی،حاجی برکت رند

کو ئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ فشریز و ساحلی ترقی حکومت بلوچستان معتبر حاجی برکت رند نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی حدود میں غیرقانونی ٹرالنگ کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لایا جائے گا، ہر صورت ماہی گیروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ حکومت بلوچستان ماہی گیروں کی معاشی تحفظ و فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ٹرالنگ ماہی گیروں کے معاشی قتل و سمندری انواع کے خاتمہ کا باعث بن رہے ہیں، یہ ٹرالر نہیں بلکہ ڈاکو ہیں جو ہمارے غریب ماہی گیروں کے حق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں جسے کسی بھی طور اجازت نہیں دی جائی گی۔ وزیراعلی بلوچستان نے غیر قانونی ٹرالنگ کخلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلی کی سخت ہدایات پر غیر قانونی ٹرالرز کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لایا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غیرقانونی ٹرالنگ میں محکمہ فشریز کا کوئی بھی عملہ ملوث پایا گیا تو انکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لاکر نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔ محکمہ فشریز جو بھی اقدامات لے رہا ہے ان میں گوادر کے منتخب نمائندہ مولانا ہدایت الرحمان کے ساتھ آن بورڈ لیکر عملی اقدامات لے رہا ہے۔ محکمہ فشریز ماہی گیروں و گوادر کے منتخب نمائندہ مولانا ہدایت الرحمان کے تجاویز پر ماہی گیروں کی بہتری و فلاح و بہبود کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔ماہی گیروں کے مسئلے پر ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان و ماہی گیروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ فشریز کو جدید خطوط پر استوار کرکے مثالی محکمہ بنائیں گے، ملازمین کی تقرری و افسران کی تعیناتی میرٹ پر ہوگی۔ بلوچستان کے ماہی گیروں کے حقوق کی تحفظ کے لیے تمام وسائل کو بروکار لارہے ہیں۔ محکمہ فشریز کے ملازمین و افسران اپنی ڈیوٹی فرض سمجھ کر ادا کریں۔ کوتاہی برتنے والے ملازمین و افسران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے