ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے اسپلنجی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے اسپلنجی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ اور مستحق خاندانوں میں مفت راشن کی تقسیم کا انعقاد کیا گیا۔ اسپلنجی میں قائم کردہ ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں 485 مرد، 531 خواتین 477 بچوں کل 1493 مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئی میڈیکل کیمپ میں مفت ادویات کے ساتھ ساتھ شوگر ٹیسٹ، ملیریا ٹیسٹ کی بھی سہولیات موجود تھیں۔ مفت طبی کیمپ اور راشن تقسیم کا مقصد ضرورت مند افراد کو انکی دہلیز پر فراہم کرنا تھا۔ مقامی عمائدین نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند قراردیتے ہوئے ایف سی کا شکریہ ادا کیا۔