اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاؤدق نے صحافیوں کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس میں کوریج کرنے پر پابندی لگادی۔ صحافیوں کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس میں کوریج کرنے پر پابندی کے بعد صحافی کوریڈور کے اندر کسی رکن سے بات بھی نہیں کر سکیں گے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے صحافیوں کے گیٹ نمبر ایک پر کھڑے ہونے پر بھی پابندی عائد کردی، صحافی کوریڈورمیں کسی رکن سےبات بھی نہیں کرسکیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کے اندر وی لاگر، یوٹیوبر اور ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد ہے، صحافی صرف میڈیا سینٹر میں کسی رکن سے گفتگو کر سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے