قومی اسمبلی میں تلخ کلامی،طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)قومی اسمبلی اجلاس میں تلخ کلامی کے بعد ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے پی ٹی آئی رکن زرتاج گل سے معافی مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق زرتاج گل نے طارق بشیر چیمہ کی معافی قبول کرلی، اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے دونوں کے درمیان معاملہ ختم کر ایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے اسپیکر کا شکریہ ادا کیا، پی ٹی آئی اراکین سمیت تمام فریقین نے اسپیکر کے کردار کو سراہا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں طارق بشیر چیمہ کی تقریر کے دوران زرتاج گل بہاولپور کا ذکرکرتی رہیں، وہ طارق بشیر کو بہاولپور یونیورسٹی تصویر اسکینڈل کا حوالہ دیتی رہیں۔تقریر کے بعد طارق بشیر نے زرتاج گل کی نشست پر جاکر انہیں مبینہ طور پر کچھ نازیبا الفاظ کہے۔

جس کے بعد سنی اتحاد کونسل کے ارکان غصے میں آکر طارق بشیر چیمہ کی طرف لپکے ، تاہم طارق بشیر کو آغا رفیع اللہ ایوان سے باہر لے گئے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں بشیر چیمہ کی جانب سے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے ہنگامہ آرائی کی اور احتجاج کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے