بلوچستان میں ویٹرنری ڈاکٹرز کو سافٹ لون پروگرام کے تحت بلا سود قرضہ فراہم کئے جائیں گے،میرسر فرازبگٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا ملاقات میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور سیکریٹری لائیو اسٹاک محمد طیب لہڑی بھی موجود تھے اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محکمہ امور حیوانات میں 92 ویٹرنری ڈاکٹرز کی خالی آسامیوں کو جلد مشتہر کرنے کی ہدایت کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں ویٹرنری ڈاکٹرز کو سافٹ لون پروگرام کے تحت بلا سود قرضہ فراہم کئے جائیں گے اس پروگرام کے تحت ویٹرنری ڈاکٹرز فیلڈ میں اپنے خدماتی مراکز قائم کرسکیں گے اور اپنے اپنے اضلاع میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرکے مال دار طبقے کو سہولیات کی فراہمی اور پروقار طریقے سے اپنا روزگار شروع کرنے کے قابل ہوں گے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دنیا کارپوریٹ فارمنگ کی طرف جارہی ہے ہمیں بھی کارپوریٹ فارمنگ پر توجہ دینی ہوگی، وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ بلوچستان میں موثر پالیسیاں تشکیل دیکر وٹنری خدمات کی فراہمی کے لئے نوجوانوں کو موزوں مواقع فراہم کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے