مظفرگڑھ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، مقامی صحافی جاں بحق

مظفرگڑھ (ڈیلی گرین گو ادر)پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے تھرمل بائی پاس پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق ہوگیا۔

صحافی اشفاق احمد سیال کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔پنجاب پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے صحافی اشفاق احمد سیال کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا۔

حکام کے مطابق مقتول صحافی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ صحافی کے قتل کے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے