عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے،ڈپٹی کمشنر سبی

سبی(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں یونیسیف کے اعلی سطحی مشن جس میں ان کے کنٹری آفس کے واش ہیلتھ سپیسی ، چائلڈ پروٹیکشن ، نیوٹریشن، ایجوکیشن کے مینجرز، اور صوبائی سطح کے مینیجرز موجود تھے اجلاس میں یونیسیف کے integrated approach کے تحت ایک نئے انیشیٹیو جسے ‘ success’ کا نام دیا گیا ہے اس نئے انیشیٹیو کو تمام لائن ڈیپارٹمنٹس اور ڈسٹرکٹ سٹاک ہولڈرز اور ان کے سر براہان کے ساتھ زیر بحث لایا گیا تاکہ ضلع سبی کو ترقی یا فتہ اور مضبوط تر بنانے کے لیے وسائل سے صحیح معنوں میں فائدہ اٹھایا جاسکے ضلعی انتظامیہ اور تمام ذیلی محکموں کے سربراہان کے ساتھ مل کر ‘کامیابی’ کے نام سے اس نئے اقدام کو فروغ دینے کے سلسلے میں مربوط نقطہ نظر کے ذریعے تمام محکموں کے ساتھ ملکر صحت، نیوٹریشن، تعلیم ،چائلڈ پروٹیکشن کی بہتری کے لیے اعلی سطحی کمیٹی بنائے جانے پر اتفاق کیا گیا ۔ جسکے لئے متواتر اجلاس بلائے جائیں گے اور یونیسیف کی جانب سے بھرپور تعاون فراہم کیا جاتا رہے گا اور ساتھ ساتھ یونسیف تمام این جی اوز کے لیے بھی ایک فورم اوپن رکھے گا جسمیں تمام ادارے ضلع سبی کی بہتری اور مضبوط بنانے کے لیے کام کریں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے کہا کہ یونیسیف نے ضلع سبی میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے لہذا موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کے لیے ہر سہولت فراہم کی جائے گی جس سے نہ صرف ضلع سبی میں مخصوص چیلنجز کا ازالہ کیا جا سکتا ہے بلکہ بچوں کی نیوٹریشن صحت اور تعلیم کے لیے بھی رہنمائی حاصل ہوگی زیلی محکموں اور یونیسیف کے درمیان بہترین کوارڈینیشن کے لیے کوارڈینیشن کمیٹی کا قیام اور اسکے ٹی او ارز متعلقہ افسران باہمی مشاورت سے بنائیں گے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بچوں کی صحت، نیوٹریشن تعلیم اور دیگر سہولیات کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے