دبئی پراپرٹی لیکس،سردار اختر مینگل،نواب زہری اور جام کمال کے نام بھی شامل
کوئٹہ:بلوچستان کے نام بھی دبئی پراپرٹی لیکس میں شامل ہیں سربراہ بی این پی مینگل رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل کی ملکیت میں دبئی میں 2009 سے ون بیڈ روم اپارٹمنٹ ہے2020 میں اپنے گوشواروں میں اختر مینگل نے کہاہے کہ یہ اپارٹمنٹ انہیں تحفہ میں ملا ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیرِ اعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری اور ان کی فیملی نے بھی دبئی کی جائیدادوں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے اسی طرح بلوچستان سے تعلق رکھے والے مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر تجارت اور سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی دبئی میں گھر اور کاروباری کمپنی بھی نکل آئی ہے اور مختلف جگہ پر سرمایہ کاری بھی کی ہوئی ہیں اور گھر ان کے والد میر جام محمد یوسف نے لیا تھا۔