بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز قیام امن کیلئے متحد ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ژوب میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر اظہارِ اطمینان کیا ہے۔جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے آپریشن کے دوران میجر بابر خان کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہید میجر بابر خان کی شہادت تاریخ میں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتی۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے بہادر جوان اپنے خون سے سر زمین کے تحفظ کے عہد کی آبیاری کر رہے ہیں۔وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا مزید کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ذمے داری ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز قیامِ امن کے لیے متحد ہیں۔