کوسٹ گارڈز کی انسداد منشیات اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کوسٹ گارڈز کی انسداد منشیات اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد، اسمگلنگ کے ناسور کو جڑ سے خاتمہ کرنا ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نیانسداد منشیات اوراینٹی اسمگلنگ مہم کے سلسلے میں ساحلی پٹی میں اسمگلنگ کی روک تھام میں اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کرتے ہوئے ایک ہفتے کے دوران بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء جس میں سپاری،گٹکا، سگریٹ، غیرملکی کپڑااوردیگر متفرق سامان جس میں ڈیری مصنوعات، بیکری مصنوعات،غیر ملکی گروسری،کھانے کا رنگ، میک اپ کا سامان،چائنہ نمک،کوکنگ آئل، ممنوعہ ادویات، غیر ملکی کراکری،الیکٹرانک آلات اور گاڑیوں کے اسپئیر پارٹس شامل ہیں کو ضبط کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 22 عددسپیڈ بوٹس اور مختلف قسم کی 05 عدد گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہمہ وقت مصروف ِعمل ہے اور اپنے فرائض ِ منصبی کی انجام دہی کے لئے کسی بھی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر اپنا کام جاری رکھتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے