پشین،مسلح افراد کی فائرنگ لیویز اہلکارجاں بحق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشین کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ لیویز اہلکارجاں بحق ہوگیا۔ لیویز حکام کے مطابق منگل کوپشین کے علاقے بوستان میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لیویز اہلکار محمد حنیف جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کاروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے